We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Aesi Qudrat Ne Teri Soorat

Jamil ur Rehman Qadri

ایسی قدرت نے تیری صورت سنواری یارسول دونوں عالم کو ہوئی یہ شکل پیاری یارسول


ہے چمک تیرے دُرِ دَنداں میں جیسی یانبی موتیوں میں کب ہے ایسی آبداری یارسول


اے تیری رِفعت کہ تیرے رب نے کی تجھ کو عطا تاجدارانِ جہاں کی تاجداری یارسول


ہے کہاں مادَر کو اُلفت اس قدر فرزند سے تجھ کو ہے اُمت کی جتنی پاسداری یارسول


خوابِ غفلت میں پڑے دن رات ہم سوتے رہے تم نے کی غم میں ہمارے اَشکباری یارسول


رات کاٹی ہم نے سوکر دن گزارا لہو میں تم نے روتے روتے ساری شب گزاری یارسول



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


وقت پیدائش شب معراج مرقد میں کہیں تم نے اُمت کی نہ چھوڑی غمگساری یارسول


عاصیوں کی مُلحِدوں کی مشرک و کفار کی تم نے کی دنیا میں سب کی پردہ داری یارسول


حق کے پیارے آپ اور اُمت ہے پیاری آپ کو اس لیے حق کو ہوئی اُمت بھی پیاری یارسول


ایک قطرہ ہو عطا جامِ مئے عرفان سے دُور ہو دِل سے مرے غفلت شعاری یارسول


اس کو کہتے ہیں محبت حیدرِ کرار نے تیرے سونے پر نمازِ عصر واری یارسول


زندگی بھر بعد مردن روزِ محشر تک رہے تیرے دَر سے مجھ کو حاصل ہمکناری یارسول


شانِ رحمت جوش پر آئی چھڑایا قید سے بے کلی کے ساتھ جب ہرنی پکاری یارسول


کوئی بھی دنیا و عقبیٰ میں نہیں پرسانِ حال آس ہے ہم عاصیوں کو بس تمہاری یارسول


ہر مصیبت سے بچایا تیرے نامِ پاک نے تیری رحمت نے مری حالت سنواری یارسول


گر خدا چاہے تو اُٹھ جائے گا پردہ قبر سے مر کے بھی دیکھا کروں گا شکل پیاری یارسول


کعبۂ دل میں مَدینہ اور مَدینہ میں ہو تم میرے سینے میں بھی ہے تُربت تمہاری یارسول


اس لیے عشاق کے سینوں میں ہو تم جلوہ گر سر جھکا کر دیکھ لیں صورت تمہاری یارسول


یا حبیب اللہ یاغوثُ الوریٰ جس دم کہا نجدیوں کے لگ گئی دل پر کٹاری یارسول


پڑتی ہے دنیا میں لعنت حشر میں نارِ جحیم دونوں عالم میں وہابی کی ہے خواری یارسول


ہے فقط اتنی تمنا اے جمیلؔ قادری ہو تری خالص محبت دِل میں ساری یارسول

Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah