Ab Meri Nigahon Main Jachta

اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی جیسے میرے سرکار ہیں ایسا نہیں کوئی



تم سا تو حسیں آنکھ نے دیکھا نہیں کوئی یہ شانِ لطافت ہے کہ سایہ نہیں کوئی



اے ظرفِ نظر دیکھ مگر دیکھ ادب سے سرکار کا جلوہ ہے تماشا نہیں کوئی




Get it on Google Play



یہ تجربہ ایمان ہے اے رحمتِ عالم فریاد تمہارے سوا سنتا نہیں کوئی



یہ طور سے کہتی ہے ابھی تک شبِ معراج دیدار کی طاقت ہو تو پردا نہیں کوئی



وہ آنکھ جو روتی ہے عشقِ نبی میں اس آنکھ سے روپوش تو جلوہ نہیں کوئی



اعزاز یہ حاصل ہے تو حاصل ہے زمیں کو افلاک پہ تو گنبدِ خضریٰ نہیں کوئی



ہوتا ہے جہاں ذکر محمدﷺ کے کرم کا اس بزم میں محروم تمنا نہیں کوئی



سرکار کی رحمت نے مگر خوب نوازا یہ سچ ہے کہ خالؔد سا نکما نہیں کوئی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah