We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Aaj Ki Raat Ziaion Ki HaiNot Verified

Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari

آج کی رات ضیائوں کی ہے بارات کی رات فضلِ نوشاہِ دو عالم کے بیانات کی رات


شب معراج وہ اَوْحیٰ کے اشارات کی رات کون سمجھائے وہ کیسی تھی مناجات کی رات


چھائی رہتی ہیں خیالوں میں تمہاری زلفیں کوئی موسم ہو یہاں رہتی ہے برسات کی رات


رِند پیتے ہیں تری زلف کے سائے میں سدا کوئی موسم ہو یہاں رہتی ہے برسات کی رات



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


رخِ تابانِ نبی زلف معنبر پہ فدا روز تابندہ یہ مستی بھری برسات کی رات


دل کا ہر داغ چمکتا ہے قمر کی صورت کتنی روشن ہے رُخِ شہ کے خیالات کی رات


ہر شب ہجر لگی رہتی ہے اشکوں کی جھڑی کوئی موسم ہو یہاں رہتی ہے برسات کی رات


جس کی تنہائی میں وہ شمع شبستانی ہو رشک صد بزم ہے اس رِند خرابات کی رات


بلبل باغِ مدینہ کو سنا دے اخترؔ آج کی شب ہے فرشتوں سے مباہات کی رات

Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah