We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Zia Peer o murshid Mere

Muhammad Ilyas Atar Qadri

ضِیاء پیر و مرشِد مرے رہنما ہیں سُرورِ دل و جاں مِرے دِلرُبا ہیں


کلی ہیں گلستانِ غوثُ الوَرٰی کی یہ باغِ رضا کے گُلِ خوشنما ہیں


شریعت طریقت ہو یا معرِفت ہو یہ حق ہے حقیقت میں حق آشنا ہیں


سہارا ہیں بے کس کا، د کھیوں کے والی سخا کے ہیں مَخزن تو کانِ عطا ہیں


خد ا کی مَحَبَّتسے سرشار ہیں وہ دل و جان سے مصطَفٰے پر فدا ہیں


مِلا سبز گنبد کا قسمت سے سایہ دِیارِ محمد میں جلوہ نما ہیں


بلالو مجھے اپنے قدموں میں اب تو یہ ایّامِ فُرقَت بڑے جانگُزا ہیں


مجھے رُوئے زیبا ذرا پھر دکھا دو زیارت کے لمحے بڑے جانفِزا ہیں


تصوُّر جماؤں تو موجود پاؤں کروں بند آنکھیں تو جلوہ نُما ہیں


نہ کیوں اہلِ سنّت کریں ناز ان پر کہ وہ نائبِ غوث و احمدرضا ہیں


مُنَوَّر کریں قلبِ عطارؔ کو بھی شہا آپ دینِ مُبیں کی ضیا ہیں



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah