We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

ترے در پہ آؤں امامِ غزالی ترا فیض پاؤں امامِ غزالی


امامِ غزالی! ترے در پہ آکر مقدر جگاؤں امامِ غزالی


لئے خالی جھولی مَیں در پر کھڑا ہوں نہ مایوس جاؤں امامِ غزالی


ترے در سے تقویٰ کی اے کاش! آقا مَیں خیرات پاؤں امامِ غزالی


امامِ تصوف! سب اَمراضِ دل سے خلاصی مَیں پاؤں امامِ غزالی


مری روحِ بیمار کا کیجے چارہ کہ صحت مَیں پاؤں امامِ غزالی



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


تری دینی خدمات اللہ اَکْبَر مَیں قربان جاؤں امامِ غزالی


کرم ایسا کردو خدا کی عبادت کی لذت مَیں پاؤں امامِ غزالی


کرم ایسا کردو کہ سجدوں کا میں بھی شہا! لطف اُٹھاؤں امامِ غزالی


تو ایسا گما عشقِ حق میں نہ ہر گز پتا اپنا پاؤں امامِ غزالی


کرم! وقت رِحلت ہے کلمے سے محروم کہیں مر نہ جاؤں امامِ غزالی


شہا! قلب عطارؔ کی یہ صدا ہے میں روضے پہ آؤں امامِ غزالی

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah