We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

پیروں کے آپ پیر ہیں یا غوث المدد اہل صفا کے میر ہیں یا غوث المدد



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


رنج و الم کثیر ہیں یا غوث المدد ہم عاجز و اسیر ہیں یا غوث المدد


ہم کیسے جی رہے ہیں یہ تم سے کیا کہیں ہم ہیں الم کے تیر ہیں یا غوث المدد


تیر نظر سے پھیر دو سارے الم کے تیر کیا یہ الم کے تیر ہیں یا غوث المدد


تیرے ہی ہاتھ لاج ہے یا پیر دستگیر ہم تجھ سے دستگیر ہیں یا غوث المدد


اِدْفَعْ شَرَارَ الشَرْ یَا غَوْثَنَا الْاَبَرْ شر کے شرر خطیر ہیں یا غوث المدد


کس دل سے ہو بیانِ بے داد ظالماں ظالم بڑے شریر ہیں یا غوث المدد


اہلِ صفا نے پائی ہے تم سے رہِ صفا سب تم سے مستنیر ہیں یا غوث المدد


صدقہ رسولِ پاک کا جھولی میں ڈال دو ہم قادری فقیر ہیں یا غوث المدد


دل کی سنائے اخترؔ دل کی زبان میں کہتے یہ بہتے نیر ہیں یا غوث المدد

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah