We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

نواسۂ مصطفی، یاشہید کربلا نورِ عین فاطمہ، یا شہید کربلا


تم ہوآلِ مصطفی، یاشہید کربلا اور ابن مرتضیٰ، یاشہید کربلا


مُتَّقی و پارسا، یاشہید کربلا اے شہید باوفا، یاشہید کربلا


جب بھی تیرا سر جھکا، یاشہید کربلا حق کے رُو برو جھکا، یاشہید کربلا


عاشقوں کا ہو بھلا، یاشہید کربلا دشمنوں کا خاتمہ، یاشہید کربلا


مصطفی کا واسطہ، یاشہید کربلا اپنا عشق دو شہا، یاشہید کربلا


گوسراپا ہوں خطا، یاشہید کربلا آپ کا ہوں آپ کا، یاشہید کربلا


آپ کیجئے دعا، یاشہید کربلا بخش دے مجھے خدا، یاشہید کربلا


کر بلا میں لو بلا، یاشہید کربلا روضہ دیکھیں آپ کا، یاشہید کربلا


در پہ آ گئے گدا، یاشہید کربلا دیجئے مد عا، یاشہید کربلا



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


دور ہو ہر بلا، یاشہید کربلا از طفیل فاطمہ، یاشہید کربلا


No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah