We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

بندہ قادر کا بھی قادر بھی ہے عبدالقادر سرِّ باطن بھی ہے ظاہر بھی ہے عبدالقادر


مفتِی شرع بھی ہے قاضی مِلّت بھی ہے علمِ اَسرار سے ماہر بھی ہے عبدالقادر


منبعِ فیض بھی ہے مجمعِ افضال بھی ہے مہر عرفَاں کا منور بھی ہے عبدالقادر


قطب ابدال بھی ہے محورِ ارشاد بھی ہے مرکزِ دائرئہ سِرّ بھی ہے عبدالقادر


سلکِ عرفاں کی ضیا ہے یہی دُرِّمختار فخرِ اَشباہ و نظائر بھی ہے عبدالقادر



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


اس کے فرمان ہیں سب شارحِ حکمِ شارع مظہرِ ناہی و آمر بھی ہے عبدالقادر


ذی تَصَرُّف بھی ہے ماذون بھی مختار بھی ہے کارِ عالم کا مُدَبِّر بھی ہے عبدالقادر


رشکِ بُلبل ہے رضاؔ لالہ صَد داغ بھی ہے آپ کا واصف و ذاکِر بھی ہے عبدالقادر

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah