ذکرِ توحید ضروری ہے بہت حق کی تائید ضروری ہے بہت
ہو کسی شکل میں باطل' اس پر مہر تردید ضروری ہے بہت
کذب کا چاہۓ فوری ابطال سچ کی تقلید ضروری ہے بہت
چاہیۓ اپنا محاسب ہونا خود یہ تنقید ضروری ہے بہت
زیست کے رختِ سفر میں کوئی خوابِ امید ضروری ہے بہت
اختتام اُس کی ثنا کا جو ہو سعی تمہید ضروری ہے بہت
بے لگامی نہیں دل کی اچھی کوئی تحدید ضروری ہے بہت
وہ ہےرب' تازہ ہراک سانس کے ساتھ اس کی تاکید ضروری ہے بہت
نہیں ہونٹوں کی گواہی کافی دل کی تائید ضروری ہے بہت
حق کی تصدیق سے غیرِ حق کی پہلے تردید ضروری ہے بہت