Tera Har Para e Mubeen

تیرا ہر پارۃ مبیں ہے سچ تیرا پیغام بالیقیں ہے سچ



جیسے قرآں کی آیت آیت ہے اس سے بڑھ کر کہیں نہیں ہے سچ



ہوا آغاز جس کا اقرا سے دہر میں ایسا اور کہیں ہے سچ




Get it on Google Play



لاۓ جبریل وحی جو لاریب صدق ہے راست ہےامیں ہے سچ



نام جس کا محمدؐ عربی خاتمِ کُن کا وہ نگیں ہے سچ



زہے شیخین کی قرابتِ قبر جس قدر اسؐ کے جوقریں ہے سچ



دائم آرام اور سکینت بخش جاوداں، عافیت نشیں، ہے سچ



کذب ہے ہر حوالہ تیرے بغیر تُو ہے جس متن میں وہیں ہے سچ



کبھی عکس اس کا جلوہ گر ہو ریاضؔ راز ہستی میں جو مکیں ہے سچ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah