Ta Umar Rahe Gi Rooh

تا عمر رہے گی روح خورسند کر دل میں حرم کو آئینہ بند



بس اس کی رضا کو جان مقصد رکھ آپ کو اس کا آرزو مند



گر حمد کی معرفت سے آۓ تاثیر ہو نعتِ شہؐ کی دو چند




Get it on Google Play



چمکا نظر آخرت کی لَو سے دنیا کا نہ بھول کر ہو فرزند



توحید حقیقت الحقائق مضبوط رکھ اس سے جاں کا پیوند



رُخ جس کا الہٰ کی طرف ہے رکھ آپ کو اس روش کا پابند



رہ مستعد اس کی بندگی میں ہر شے سے ہے قیمتی یہ اک پند



اک لفظ 'بلیٰ' کا تھا بظاہر میثاق تھا وہ ازل کی سوگند



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah