Kuch Aisa Kar Kareem

کچھ ایسا کر کریم! مرے ساتھ اپنے آپ ہو جائیں راست رومری عادات' اپنے آپ



ہر چیز اپنی سیدھی ڈگر پر ہو گامزن ہوجائیں راست کار یہ دن رات اپنے آپ



ہو دور جو کجی ہے جبلت میں اے رحیم! ہوں پاک میرے جسم کے خلیات اپنے آپ



ہو غیب سے اشارہ کوئی معجزے کی شکل ہوں دور ذہن و دل کے تضادات اپنے آپ



ہٹ کراس ارض پاک سے آۓ نہ کوئی سوچ ہوں رو بہ طیبہ میرے خیالات اپنے آپ



فیضان روح پر ترے الطاف کا رہے سب راست مستقیم ہوں جذبات اپنے آپ




Get it on Google Play



اظہار کو نصیب ہو لہجہ دعاؤں کا لفظوں میں ڈھلتی جاۓ مناجات اپنے آپ



تیرے کرم سے فردِ عمل میں ریاضؔ کی ہو اجر کار خیر کی بہتات اپنے آپ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah