Seenay Main Rahi Takhliya e Shab

سینے میں رہی تخلیۃ شب کی مناجات لفظوں میں ڈھل پائی تہہِ لب کی مناجات



ظاہر ہو وہ کس روز ہنر میں' کسے معلوم! روکے ہوۓ بیٹھے ہیں جو ہم کب کی مناجات؟



اشکوں کی زباں سے ہے ادا ہونے کو بیتاب سینے میں ہے اک اور کسی ڈھب کی مناجات




Get it on Google Play



یہ بات بھی ہم اہلِ جہاں کو نہیں معلوم کب پیش کریں' کون سے مطلب کی مناجات؟



ہر آدمی دنیا کا ہم احساس لگے ہے کچھ اور ہی انداز کی ہے اب کی مناجات



سوگوشیوں میں ہوتی ہے آواز سے عاری ہوتی ہے مہذب سی' مودب کی مناجات



آنسو ہی سب احوال بتا دیتے ہیں اس کے لفظوں میں نہیں ہوتی مقّرب کی مناجات



جب طرزِ ادا سے نہ تھا واقف یہ سخن زاد یاد آئی ہے اک آج مجھے' جب کی مناجات



دنیا کی طرح کی ہے ریاضؔ آس مری بھی میری بھی وہی ہے کہ جو ہے سب کی مناجات

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah