Sada Sakinat Asar Ho Darood Ki Tasbeeh

سدا سکینت اثر ہو درود کی تسبیح خضر کی عمر ہو اورچوبِ عود کی تسبیح



بعید کیا تیری رحمت سے تو جو دے توفیق ہو ہر نماز کے ساتھ اک درود کی تسبیح



زباں کا ورد ہو سبحان ربی الا علی ہو چلتے پھرتے زباں پر سجود کی تسبیح




Get it on Google Play



ہوں اس کے ساتھ ہم آہنگ دھڑکنیں دل کی رکوع کی ہو یا وہ ہو قعود کی تسبیح



ہو دل کی نبض کی سانسوں کی خوں کی گردش کی 'احَد احَد' ہو تمامی وجود کی تسبیح



ہو پورا ذکر پردیا خلوصِ نیت میں نہ ہو تصنع نہ نام و نمود کی تسبیح



ہو مردہ دل مرا، بیدار اور زندہ کوئی غروب غفلت و رد جمود کی تسبیح



گرا رہا ہے شب و روز دانہ دانہ وہ ہے دوت وقت میں جو ہست و بود کی تسبیح



ستارے کا ہکشائیں ہیں جس کے دانے ریاضؔ ہے ہست روشنی کے تار پود کی تسبیح



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah