Mere Khuda Teri Janib

مِرے خُدا تری جانب خوشی سے آیا ہُوں کہ مَیں مدینہء عشقِ نبی سے آیا ہُوں



وجود جس کا تِرے نُور سے عبادت ہے مَیں سایا ہُوں مگر اُس روشنی سے آیا ہُوں



اُٹھو ، ادب سے فرشتو ، مجھے سلام کرو مُحمّد ِؐ عربی کی گلی سے آیا ہُوں



سُنا ہے حشر میں دیدارِ مصطفےٰ ہوگا اِسی لیے تو بڑی عاجزی سے آیا ہُوں




Get it on Google Play



گُناہ ، گھات میں رہتے ہیں آدمی کی جہاں مَیں اُس شکار گہِ زندگی سے آیا ہُوں



مجھے نہ اور پشیماں ، مِرے خُدا کرنا کہ پہلے ہی بڑی شرمندگی سے آیا ہُوں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah