میرے اللہ مغفرت فرما اور محمدؐ کی معرفت فرما
خیر آمادہ ہو یہ خیر گریز ایسی تقلیب ذہنیت فرما
میری بخشش کا اک ذریعہ بنے لفظ میں ایسی حاصیت فرما
جی نہ پاؤں میں بندگی کے بغیر طبع کی ایسی کیفیت فرما
اک لمحہ نہ گزرے خیر بغیر عمر کی خیر میں کھپت فرما
بِن ترے ذکر کے نہ پاۓ سکون دل کو وہ طور مرحمت فرما
میرے اللہ جیسی بھی ہے' قبول میری طرزِ عبودیت فرما
نہیں رکھتے گو اس کا استحقاق نیک انجام عاقبت فرما
ہوں گنہ گار' کر کرم مجھ کو بخشش دے' میری مغفرت فرما
رحمت رب! ریاض عاصی کے تخت دل پر ہو تمکنت فرما