کریں تیرے ہی نام کی تسبیح آدمؑ و نوحؑ و ابراہیمؑ و مسیخ
منزل حمد کس نے سر کی ہے گنگ اس رہ میں دہر بھر کے فصیح
جو زمیں میں' جو آسماں میں ہے شے کرتی ہے تیرے نام کی تسبیح
سب زبانوں میں جتنے لفظ ہیں وہ کیا کریں تیری ذات کی تشریح
صرف حیرت ہے شش جہت حیرت تابِ توضیح نے دم تصریح
دمبدم تیری کلکِ رحمت سے میری فردِ عمل کی ہو تصحیح
تیرا سارا نظام موجودات کتنا بے نقص، اجلا اور صحیح