Hashar Main Nama e Saya

حشر میں نامۃ سایہ کا بوجھ کوہ محسوس ہوگا کاہ کا بوجھ



آگ کے کپڑے رحم! ہوگا وہ کیا آتشیں جبہ و کلاہ کا بوجھ



درگزر، عفو، مغفرت، یا رب! کس سے اٹھ پاۓ گا گناہ کا بوجھ



دیکھ میزان حشر کی رو سے سخت ہے اک غلط نگاہ کا بوجھ



بندگی ہو مجھے حلاوت بخش ہو نہ محسوس اس نباہ کا بوجھ



لفظ توحید تجھ سے ہے مخصوص شرک اک حرفَ اشتباہ کا بوجھ




Get it on Google Play



صاف کر دیجو، میری فردِ عمل میں ہے عصیان بے پناہ کا بوجھ



بے نیازانہ جہ زمانے میں سخت ہے قلب حرص خواہ کا بوجھ



غلطی کی ریاضؔ ہم نے جو ساتھ لے آۓ گھر میں راہ کا بوجھ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah