اخلاص اثر یہ بادہ فرما فن خیر پر ایستادہ فرما
اے سب پہ بہت رحیم! مجھ پر رحمت کی نظر زیادہ فرما
مجھ کم دل و کم نگاہ کی قبر تا حدِ نظر کشادہ فرما
ہر منزلِ خواہش و طلب میں تقویٰ کو مرا لبادہ فرما
ہم ذہن کر میری ہر جبلّت دل کو مرا ہم ارادہ فرما
زنجیر کر اپنی بندگی میں طاعت کو مرا قلادہ فرما
جو پاک تھا شور و شر سے' میری اُن موسموں کا اعادہ فرما
کر نقش ریاضؔ دل میں وہ دور اس وقت سے استفادہ فرما