We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Be Nishan Ko Sana Nishan KiyaNot Verified

Riaz Majeed

بے نشاں کو ثنا نشان کیا تُو نے کیا کیا نہ مہربان! کیا


دل میں جو کچھ تھا' اے رحیم و کریم حمد کی راہ سے بیان کیا !


رب معنی! ترا کرم تُو نے لفظ کو حب کا ترجمان کیا


کیا میرا سکوت' عرض انداز میری چُپ کو مری زبان کیا!



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


دکھ کو دی سکھ شکل میرے لۓ دھوپ کو میرا سائبان کیا !


حمد اور نعت کے وسیلے سے مہرباں مجھ پہ کُل جہان کیا


مجھ کو اپنے کرم کے بارے میں پُر امید اور خوش گمان کیا


رحم مادر سے بابِ جنت تک مجھ کو پل بھر نہ بے امان کیا


پاس پایا ریاضؔ نے تجھ کو تیری رحمت پہ جب بھی دھیاں کیا

Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah