We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Har Chehre Mein Ati Hai Nazar Yaar Ki SuratVerified

Imam Wasif Ali Wasif

ہر چہرے میں آتی ہے نظر یار کی صورت احباب کی صورت ہو کہ اغیار کی صورت


سینے میں اگر سوز سلامت ہو تو خود ہی اشعار میں ڈھل جاتی ہے افکار کی صورت


جس آنکھ نے دیکھا ہے اس آنکھ کو دیکھوں ہے اس کے سوا کیا ترے دیدار کی صورت


پہچان لیا تجھ کو تری شیشہ گری سے آتی ہے نظر فن سے ہی فن کار کی صورت


اشکوں نے بیاں کر ہی دیا راز تمنا ہم سوچ رہے تھے ابھی اظہار کی صورت


اس خاک میں پوشیدہ ہیں ہر رنگ کے خاکے مٹی سے نکلتے ہیں جو گلزار کی صورت


دل ہاتھ پر رکھا ہے کوئی ہے جو خریدے دیکھوں تو ذرا میں بھی خریدار کی صورت


صورت میری آنکھوں میں سمائے گی نہ کوئی نظروں میں بسی رہتی ہے سرکار کی صورت



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


واصفؔ کو سردار پکارا ہے کسی نے انکار کی صورت ہے نہ اقرار کی صورت

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah