Ali Ali Irfan Ka Dar Hai

علیؑ علیؑ عرفان کا در ہے ‘ علی ؑ گویا ولی گر ہے علی مستی کا ساگر ہے ‘ علی ؑ وارثِ پیمبر ہے



درود ان پر سلام ان پر علی ؑ جن کا برادر ہے علی ؑ تطہیر کا پیکر علی ؑ عِترت کا شوہر ہے



علی ؑ کانام اسد اللہ علی ؑ کا چہرہ وجہ اللہ ید اللہ ہے علی اللہ ‘ علی ؑ ملت کا رہبر




Get it on Google Play



علی ؑ اصلِ شہادت ہے ‘ علی ؑ سجدوں کی عظمت ہے کہیں شبیرؑ کا سجدہ ، کہیں سجدے میں شبرؑ ہے



نبی ؐ خاتم نبّوت کا ، علی ؑ خاتم خلافت کا نبیؐ کا کون ہے ہم سر‘علی ؑ کا کون ہم سر ہے



علیؑ کی شان یکتائی ہمیں ہر جا نظر آئی کہیں مرہب‘ کہیں خیبر‘ کہیں نوکِ سناں سر ہے



نبیؐ ذاتِ نور اللہ ، علی ؑ ہے نور کا شیدا علی ؑ ہے شاہدِ اولیٰ ، علی ؑ کا کعبے میں گھر ہے



میں ہوں واصِفؔ علی وردِ علی ؑ ہے میراا فسانہ مجھے ہے کام سجدوں سے علی ؑ کے در میرا سر ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah