یا علی ؑ وِرد کی پُکار ہُوں مَیں
ہوش رکھتا ہوں مَست وار ہُوں مَیں
جن کی ٹھوکر سے جا م بھرتے ہیں
پائے ساقی پہ اشکبار ہوں مَیں
بُرا نہ مان اگر کہہ دیا ولی ہُوں میں
نہیں ہے جُرم کہ ادنیٰ سگِ علی ؑ ہُوں مَیں
انہیں کا فیض ہوا ہے انہیں کا نظرِ کرم
علی ؑ کی یاد میں ہر دم سینجلی ہُوں مَیں