We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Yeh Din Mere Nabi Ki

یہ دن میرے نبی کی پیدائش کا دِن ہے یعنی خُدا کی تکمیلِ خواہش کا دن ہے



رحمتِ حق کا آج مُحمّؐد نام پڑا تھا تہذیب و اخلاق کی افزائش کا دن ہے



شہرِ عِلم سے آج زمیں آباد ہُوئی تھی ہر آبادی میں جشنِ دانش کا دِن ہے



پورے سال رہے مُجھ پر اس دن کا سایا برسوں کی صدیوں کی گنجائش کا دن ہے



گلیوں بازاروں کو روشن کرنے والو! روحوں اور ذہنوں کی آرائش کا دِن ہے



حشر کے میداں سے کُچھ کم تو نہیں دُنیا بھی ایسے جِیو جیسے ہر دن پرسش کا دِن ہے




Get it on Google Play



لشکرِ عصیاں بھی ہے کوہِ ذات کے پیچھے بے خبرو اپنے اوپر یورش کا دِن ہے



تقلیدِ سرکارِ دو عالَم کے فیتے سے اپنے اپنے قد کی پیمائش کا دن ہے



کاش اسی دن آئے مُجھ کو مَوت مظفّؔر ! میری لُغت میں تو یہ دن بخشش کادِن ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah