Umeedain Jagti Hain

امیدیں جاگتی ہیں دل ہیں زندہ گھر سلامت ہیں تری دہلیز کے صدقے ہمارے سر سلامت ہیں



دراڑوں کو بھی تیری رحمتوں نے باندھ رکھا ہے فضا کتنی شکستہ ہے مگر منظر سلامت ہیں



قیامت تک محمدؐ مصطفےٰ کے ساتھ رہنا ہے فقط اس آسرے پر اس توقع پر سلامت ہیں



ہماری مسجدیں بھی ڈیڑھ ڈیڑھ اینٹوں پہ ہیں قائم کلس، مینار، گنبد گر گئے منبر سلامت ہیں



ہماری روح شیشہ اور یہ شیشہ ریزہ ریزہ ہے ہمارے جسم پتھر، اور یہ پتھر سلامت ہیں



ہمیں بھی صاحب معراج اڑنے کی سکت دے دے ہماری ہمتیں ٹوٹی ہیں لیکن پر سلامت ہیں



ہمیں توفیق دے ہم اور اضافہ کر سکیں دکھ میں ہمارے دشمنوں کو دکھ ہے ہم کیونکر سلامت ہیں



نگل سکتا ہے جب فرعون کو دریا مرے آقاؐ تو پھر کیوں غیرت ایماں کے سوداگر سلامت ہیں




Get it on Google Play



مرے جذبات کے پیچھے مظفر ان کی طاقت ہے میں کیسے ٹوٹ جاؤں وہ مرے اندر سلامت ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah