We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

تم چلو ہم چلیں سب مدینے چلیں جانب طیبہ سب کے سفینے چلیں


میکشو! آئو آئو مدینے چلیں بادۂ خلد کے جام پینے چلیں


جی گئے وہ مدینے میں جو مرگئے آئو ہم بھی وہاں مر کے جینے چلیں


زندگی اب سر زندگی آگئی آخری وقت ہے اب مدینے چلیں


شوقِ طیبہ نے جس دم سہارا دیا چل دئیے ہم کہا بے کسی نے چلیں


طائر جاں مدینے کو جب اُڑ چلا زندگی سے کہا زندگی نے چلیں


جانِ نو راہِ جاناں میں یوں مل گئی آنکھ میچی کہا بے خودی نے چلیں



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


راہِ طیبہ میں جب ناتواں رہ گئے دل کو کھینچا کہا بے کلی نے چلیں


خاکِ طیبہ میں اپنی جگہ ہوگئی خوب مژدہ سنایا خوشی نے چلیں


بے تکلف شہِ دو جہاں چل دئیے سادگی سے کہا جب کسی نے چلیں


اگلے پچھلے سبھی خلد میں چل دئیے روزِ محشر کہا جب نبی نے چلیں


ان کی شانِ کرم کی کشش دیکھنا کاسہ لے کر کہا خسروی نے چلیں


اخترؔؔ خستہ بھی خلد میں چل دیا جب صدا دی اسے مرشدی نے چلیں

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah