Taj Anjum Nikhat Gul

تاج انجم نکہت گل آپؐ ہیں حسن کا سرمایہء گُل آپؐ ہیں




Get it on Google Play



آپؐ کے ہاتھوں میں ہیں دونوں سِرے ہر زمانے کا تسلسل آپؐ ہیں



آپؐ کے فاقے مرا نعمت کدہ میرا تقویٰ اور توکّل آپؐ ہیں



ختم کر دیجیے مری بے چینیاں وارثِ صبر و تحمل آپؐ ہیں



آپؐ ہی کا قربِ ہے قرب خدا میں ارادہ ہوں توسّل آپؐ ہیں



میری ہر اک سوچ پر چھا جایئے جانِ ادراک و تخیل آپؐ ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah