We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

صورت مت بھولنا پیا ہماری تمری ہی اِک آس ہے ہم تمرے واری



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


پی نگری کی پہلی منزل سکھیاں چھوڑیں ساتھ اس گھونگھٹ کی لاج ہے اب تو پیا تمہارے ہاتھ


رَسّی چھوٹی ہاتھ سے مورے اور نیا منجدھار تم جو بَیّاں چھوڑ دو پیارے کون لگاوے پار


جگ نے چھوڑا رات ِبتانے گھر سے دیونکاس تم را جہ کے چرن پڑوں میں اب تمری ہے آس


گھر گھر جھانکا دَر دَر مانگا سب گئے آنکھ بچائے اِک تم سنگ نہ چھوڑیو کہ کوئی ہمارو نائے


میں ہتیاری چلی پیا گھر جانوں کام نہ کاج اے سیاں بیاں پکڑے کی تم ہی رکھیو لاج


کھیل کود میں عمر گنوائی سو کاٹے دن رین جب پی گھر سے آئی پلکیا ٹپ ٹپ ٹپکت نین


سیس پہ گٹھڑی ڈگر کٹیلی گھائل مورے پاؤں پیارے تم ہی سنبھالیو جب ڈگمگ میں ہوجاؤں


تم کچھ کرپا کرو تو سالک بُرا بھلا بن جائے کھوٹا کھرا نہ دیکھے پارس کندن سبھی بنائے


تیل جو نبڑے بتی پجرے دیا میرا بڑھ جائے سانچے سورج جوت تمہاری سالکؔ پہ پڑ جائے

Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah