We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Seraab Tajjali Mein Mere

Muzaffar Warsi

سیراب تجلّی میں مرے ترسے ہوئے نین، اے سیّد کونین اک بار اٹھا دیجئے یہ پردہء مابین ، اے سیّد کونین


مقصودِ طلب جانِ دعا، مصلحِ باطن ہر سانس کے محسن سُر خابِ تواں ، خنکیِ جاں ، روشنیِ عین اے سیّد کونین


ہیں آپکی تاریخِ رسالت کے نوشتے ، جن ہوں کہ فرشتے اک آپ کی آوازِ قدم زیور ہر زین اے سیّد کونین


دھرتی ہو کہ افلاک سبھی آپ کا آقاؐ مفتوحہ علاقہ جغرافیہ گھر آپ کا ، دروازہ ہیں قطبین اے سیّد کونین


کر آئے سرِ عرش بھی دیدارِ الہٰی،آپؐ اس کی گواہی لاریب کہ تنہا بھی ہیں مجموعہء نورین اے سیّد کونین


چمکے مری قسمت مری منزل مرا جادہ، ہیروں سے زیادہ چومے جو مسلسل مرا سر آپ کے نعلین اے سیّد کونین


اُتنے ہی فِدا ہیں دل و جاں تم پہ ہمارے جتنے تمہیں پیارے چاروں خلفاء، اہل حرم، دختر و حسنین اے سیّد کونین



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


ہر وقت درودوں کا مظفر ہوا عادی، کچھ ایسی ہوا دی جب تک نہ ہو یہ رابطہ ، آتا ہی نہیں چین اے سیّد کونین

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah