Salab Adam Mein Jo

صلب آدم میں جو پیوند لگائے جاتے آپؐ کے نقش عدم ان میں بھی پائے جاتے



حضرت آدم ؑ کے بھی ہمراہ زمیں پر اترے مشرقوں مغربوں کی شاہ نشیں پر اترے



لحم تھے آپؐ لہو تھے نہ خبر تھے اس وقت حق تعالیٰ کے فقط پیش نظر تھے اس وقت



سام بن نو حؑ تھے جب نوح کی کشتی پہ سوار میرے سرکارؐ بھی تھے سام کی پسلی پہ سوار



جب براہیم پہ نمرود کی یلغار ہوئی آگ بھی آپ کے صدقے ہی میں گلزار ہوئی




Get it on Google Play



دودھ پینے کو بھی آغوش حلیمہ میں رہے نئی دنیا کی طرح عہد قدیم میں رہے



بہتریں سب سے ، حسب اور نسب آپؐ کا ہے انتہائے شرف و فخر، لقب آپ ؐ کا ہے



صلب جس جس کا محمدؐ کی رہائش ٹہرا روز اول سے وہ شائستہ بخشش ٹہرا



رحمت حق کے گلستاں حسیں میں ہوں گے والدین آپؐ کے فردوس بریں میں ہوں گے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah