Dard Un Ka Muhabbat Ke

درد ان کا محبت کے بازار سے اپنا دل اپنی جاں بیچ کر لے لیا چاند سورج، مرے بام و در ہوگئے ان کے قدموں میں جس دن سے گھر لے لیا



میرا دل مصطفےؐ میرا غم مصطفےؐ میرا سب کچھ خدا کی قسم مصطفےؐ قبر کے واسطے حشر کے واسطے چاہیے جتنا رخصتِ سفر لے لیا



آئے جب وہ تمناؤں کے غول میں کائنات آگئی میرے کشکول میں ا ک نظر صرف انہیں دیکھنے کے لیے ساری دنیا کا حسن نظر لے لیا



سلطنت سے بھی اعلیٰ گدائی ملی ان کا قیدی ہوا تو رہائی ملی رحمتوں کی سفارش پہ تقدیر نے میرا ہر اک جرم اپنے سر لے لیا



کچھ نہ کچھ ہم بھی ہیں ان کی دانست میں نام اپنا بھی ہے ان کی فہر ست میں اب نہ رو کے گا رضوان جنت ہمیں ان سے پروانہء رہگزر لے لیا



زندگی جب سے اپنی ٹھکانے لگی یاد جب سے محمدؐ کی آنےلگی تشنگی حوض کوثر پہ جانے لگی معصیت نےبھی جنت میں گھر لے لیا




Get it on Google Play



ان کی کملی مظفر اٹھا کر چلوں خاک پا پتلیوں پر اٹھا کر چلوں قتل گاہوں میں بھی سر اٹھا کر چلوں حوصلہ ان سے ایسا نڈر لے لیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah