We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Sahab e Rehmat Bari HaiNot Verified

Hassan Raza Khan Barelvi

سحابِ رحمت باری ہے بارہویں تاریخ کرم کا چشمۂ جاری ہے بارہویں تاریخ


ہمیں تو جان سے پیاری ہے بارہویں تاریخ عدو کے دل کو کٹاری ہے بارہویں تاریخ


اسی نے موسم گل کو کیا ہے موسم گل بہار فصل بہاری ہے بارہویں تاریخ



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


بنی ہے سرمۂ چشم بصیرت و ایماں اُٹھی جو گردِ سواری ہے بارہویں تاریخ


ہزار عید ہوں ایک ایک لحظہ پر قرباں خوشی دلوں پہ وہ طاری ہے بارہویں تاریخ


فلک پہ عرشِ بریں کا گمان ہوتا ہے زمین خلد کی کیاری ہے بارہویں تاریخ


تمام ہو گئی میلادِ انبیا کی خوشی ہمیشہ اب تری باری ہے بارہویں تاریخ


دلوں کے میل دُھلے گل کھلے سرور ملے عجیب چشمۂ جاری ہے بارہویں تاریخ


چڑھی ہے اَوج پہ تقدیر خاکساروں کی خدا نے جب سے اُتاری ہے بارہویں تاریخ


خدا کے فضل سے ایمان میں ہیں ہم پورے کہ اپنی روح میں ساری ہے بارہویں تاریخ


ولادتِ شہ دِیں ہر خوشی کی باعث ہے ہزار عید سے بھاری ہے بارہویں تاریخ


ہمیشہ تو نے غلاموں کے دل کئے ٹھنڈے جلے جو تجھ سے وہ ناری ہے بارہویں تاریخ


خوشی ہے اہل سنن میں مگر عدو کے یہاں فغان و شیوَن و زاری ہے بارہویں تاریخ


جدھر گیا سنی آواز یَا رَسُوْلَ اللہ ہر اِک جگہ اسے خواری ہے بارہویں تاریخ


عدو وِلادتِ شیطاں کے دن منائے خوشی کہ عید عید ہماری ہے بارہویں تاریخ


حسنؔ ولادتِ سرکار سے ہوا روشن مِرے خدا کو بھی پیاری ہے بارہویں تاریخ

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah