Saadat Ab Madine Ki

سعادت اب مدینے کی عطا ہو کرم چشمِ کرم یامصطَفٰے ہو



مدینے کی بہاریں دیکھنے کی اجازت مَرحَمت اب تو شہا ہو



وہ لمحاتِ مَسرَّت آئیں پھر سے مِرے پیشِ نظر گُنبد ہرا ہو




Get it on Google Play



سدا دل عشق میں تڑپا کرے اور یہ تار اَشکوں کا آنکھوں سے بندھا ہو



سُنہری جالیوں کے رُوبرو کاش مِرا جلووں میں اُن کے خاتِمہ ہو



مرے آقا! برائے پیر و مرشد بقیعِ پاک میں مدفن عطا ہو



جب آقا قبر میں جلوہ نُما ہوں تو لب پر مرحبا یا مصطَفٰے ہو



مَحَبّت مال کی چُھٹتی نہیں ہے کرم! دنیا سے میرا دل بُرا ہو



میں ایسا عاشقِ صادِق بنوں کاش ہنسی لب پر رہے دل رو رہا ہو



گناھوں کے سبھی اَمراض ہوں دور عطا میرے طبیب ایسی دوا ہو



کلیجے سے لگاتے ہیں اُسے بھی جسے ہر ایک نے ٹھکرا دیا ہو



پڑوسی خُلد میں اپنا بنا لو کرم آقا پئے احمد رضا ہو



جگہ جنّت میں قدموں میں وہ دینا جہاں پر مرشِدی احمد رضا ہو



مِری قسمت کی جتنی گُتّھیاں ہیں سُلَجھ سکتی ہیں آقا تُم جو چاہو



عَدُو اُس کا بگاڑے گا بھلا کیا محمد مصطَفٰے کا جو گدا ہو



عنایت دین پر ہو استِقامت مِری مقبول یارب یہ دعا ہو



خدایا واسِطہ میٹھے نبی کا شَرَف عطارؔ کو حج کا عطا ہو



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah