Rukh Din Hai Ya Mehre Sama

رُخ دن ہے یا مہرِ سما یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں شب زُلف یا مُشکِ خُتا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں



بلبل نے گُل ان کو کہا قُمری نے سَروِ جانفزا حیرت نے جھنجھلا کرکہا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں



خورشید تھا کس زور پر کیا بڑھ کے چمکا تھا قمر بےپردہ جب وہ رخ ہوا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں



ڈر تھا کہ عصیاں کی سزا اب ہوگی یا روزِ جزا دی اُن کی رحمت نے صدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں



دن لَھوُ میں کھونا تجھے شب صبح تک سونا تجھے شرمِ نبی ﷺ خقفِ خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں



رزقِ خدا کھایا کیا فرمانِ ھق ٹالا کیا شکرِ کرم ترسِ سزا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں




Get it on Google Play



ہے بلبلِ رنگیں رضاؔ یا طوطئ نغمہ سرا حق یہ کہ واصف ہے تیرا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah