Roshni Insaan Thi

روشنیِ انسان تھی تخلیقِ انسان سے پہلے بھی رہتے تھے مکہء ازل میں وہ فاران سے پہلے بھی




Get it on Google Play



ایک خدا کی باتیں کرنے کتنے ہی پیغمبر آئے اُترے کئی صحیفے، صحیفہء قرآن سے پہلے بھی



نعت کے شاعر بھی ہم ٹھہرے یہ احساں سرکار کا ہے دل سینے میں مگر یہی تھا اس پہچان سے پہلے بھی



بندہ اپنے رب کی کس کس نعمت کوجھٹلائے گا مقروض رحمٰن تھا آیاتِ رحمان سے پہلے بھی



جان مظفر نے دے ڈالی عشق نبیؐ کے قدموں میں کتنے ہی قصے رقم ہوئے ہیں اس عنوان سے پہلے بھی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah