We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Rooh Ne Allah Se

Muzaffar Warsi

روح نے اللہ سے عشقِ پیمبر لے دیا اور پیمبرؐ نے مجھے فردوس میں گھر لے دیا


کس قدر آرام ملتا ہے خدا کی یاد میں پھر نہ آئی نیند اسے جس کو یہ بستر لے دیا


پیار کا پرچم تھما کر ہاتھ میں تلوار دی بزدلی نیلام کر کے زرہ بکتر لے دیا



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


آگہی ایماں محبت عدل تقویٰ سادگی زندگی کو کس قدر انمول زیور لے دیا


خاک پر جو بیٹھتا تھا اُس جلیل القدر نے کمتری کو عزتیں پستی کو منبر لے دیا


پیاس محشر کی نہ جب برداشت مجھ سے ہوسکی رحمتوں نے شافعِ محشر سے کوثر لے دیا


دینے والا اس قیامت کا کوئی دیکھا نہیں میں نے جو مانگا نہیں وہ بھی مظفر لے دیا

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah