Rasiya Darood Ke Mutmanni

رسیا درود کے متمنی دعا کے ہیں ہم رہنے والے وادیِ ذکر و ثنا کے ہیں



قرآں کے لفظ لفظ سے پھوٹے جو روشنی اس میں تمام رنگ مرے مصطفؐےٰ کے ہیں



تقویٰ ، یقین ، تذکیہء نفس، بندگی یہ سارے ذائقے بھی ہماری غدا کے ہیں




Get it on Google Play



دیکھا ہے ، میں نے عشق محمدؐ میں ڈوب کر اس بحر کی تہوں میں کنارے بقا کے ہیں



کٹتی ہے عمر سائے میں اس آفتاب کے اس دھوپ میں بھی لطف مظفر گھٹا کے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah