Mera Markaz e Tawaf Aap Ka Haram

میرا مرکزِ طواف آپؐ کا حرم آپؐ کی قسم میری چاہتوں کا عرش آپ کے قدم آپؐ کی قسم



میرے واسطے درود بھی نماز ہے ہر جواز ہے میری زندگی کا راز آپؐ کا کرم آپؐ کی قسم



جب خدا کو شجرہء وفا دکھاؤں گا کیا بتاؤں گا دامنِ عمل میں ہے فقط یہ چشم نم آپؐ کی قسم



منزلوں سے نام صرف آپؐ کا لیا اور جا لیا ہوگئے فرار راستوں کے پیچ و خم آپؐ کی قسم




Get it on Google Play



میری زندگی میں اتنا اضطراب کیوں صرف خواب کیوں روح جل رہی ہے پھر بھی روشنی ہے کم آپؐ کی قسم



ایک بار اور میری حاضری حضور کہیئے ہاں ضرور ورنہ خوں میں ڈوب جائے گی فصیلِ غم آپؐ کی قسم



جو خدا ہے آپؐ کا مرا خدا ہے وہ جانتا ہے وہ اس کے بندوں میں ہیں آپؐ سب سے محترم آپؐ کی قسم

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah