We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Rang Chaman Passand Na

Hassan Raza Khan Barelvi

رنگ چمن پسند نہ پھولوں کی بو پسند صحرائے طیبہ ہے دلِ بلبل کو تو پسند


اپنا عزیز وہ ہے جسے تو عزیز ہے ہم کو ہے وہ پسند جسے آئے تو پسند


مایوس ہو کے سب سے میں آیا ہوں تیرے پاس اے جان کر لے ٹوٹے ہوئے دل کو تو پسند


ہیں خانہ زاد بندۂ احساں تو کیا عجب تیری وہ خو ہے کرتے ہیں جس کو عدو پسند


کیونکر نہ چاہیں تیری گلی میں ہوں مٹ کے خاک دنیا میں آج کس کو نہیں آبرو پسند


ہے خاکسار پر کرمِ خاص کی نظر عاجز نواز ہے تیری اے خوبرو پسند


قل کہہ کر اپنی بات بھی لب سے تِرے سنی اللہ کو ہے اتنی تری گفتگو پسند


حور و فرشتہ جن و بشر سب نثار ہیں ہے دو جہاں میں قبضہ کئے چار سو پسند



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


ان کے گناہگار کی اُمید عفو کو پہلے کرے گی آیت لَا تَقْنَطُوْا پسند


طیبہ میں سر جھکاتے ہیں خاکِ نیاز پر کونین کے بڑے سے بڑے آبرو پسند


ہے خواہشِ وصالِ درِ یار اے حسنؔ آئے نہ کیوں اَثر کو مری آرزو پسند

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah