We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Qibla Ka Bhi Kaaba

Hassan Raza Khan Barelvi

قبلہ کا بھی کعبہ رُخِ نیکو نظر آیا کعبہ کا بھی قبلہ خمِ اَبرو نظر آیا


محشر میں کسی نے بھی مری بات نہ پوچھی حامی نظر آیا تو بس اِک تو نظر آیا


پھر بند کشاکش میں گرفتار نہ دیکھے جب معجزۂ جنبش اَبرو نظر آیا


اس دل کے فدا جو ہے تری دید کا طالب اُن آنکھوں کے قربان جنہیں تو نظر آیا


سلطان و گدا ہیں سب تِرے دَر کے بھکاری ہر ہاتھ میں دروازہ کا بازو نظر آیا


سجدہ کو جھکا جائے براہیم میں کعبہ جب قبلۂ کونین کا اَبرو نظر آیا


بازارِ قیامت میں جنہیں کوئی نہ پوچھے ایسوں کا خریدار ہمیں تو نظر آیا


محشر میں گنہگار کا پلہ ہوا بھاری پلہ پہ جو وہ قربِ ترازو نظر آیا


یا دیکھنے والا تھا ترا یا ترا جویا جو ہم کو خدا بین و خدا جو نظر آیا


شل ہاتھ سلاطیں کے اُٹھے بہر گدائی دروازہ ترا قوتِ بازو نظر آیا


یوسف سے حسیں اور تمنائے نظارہ عالم میں نہ تم سا کوئی خوش رُو نظر آیا



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


فریادِ غریباں سے ہے محشر میں وہ بے چین کوثر پہ تھا یا قربِ ترازو نظر آیا


تکلیف اُٹھا کر بھی دعا مانگی عدو کی خوش خلق نہ ایسا کوئی خوش خو نظر آیا


ظاہر ہیں حسنؔ احمد مختار کے معنٰے کونین پہ سرکار کا قابو نظر آیا

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah