We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Janib e Maghrib Woh Chamka Aftab

Hassan Raza Khan Barelvi

جانبِ مغرب وہ چمکا آفتاب بھیک کا مشرق سے نکلا آفتاب


جلوہ فرما ہو جو میرا آفتاب ذَرَّہ ذَرَّہ سے ہو پیدا آفتاب


عارضِ پرنور کا صاف آئینہ جلوۂ حق کا چمکتا آفتاب


یہ تجلی گاہِ ذاتِ بحت ہے زُلف اَنور ہے شب آسا آفتاب


دیکھنے والوں کے دل ٹھنڈے کیے عارِضِ اَنور ہے ٹھنڈا آفتاب


ہے شبِ دیجورِ طیبہ نور سے ہم سیہ کاروں کا کالا آفتاب


بخت چمکا دے اگر شانِ جمال ہو مری آنکھوں کا تارا آفتاب


نور کے سانچے میں ڈھالا ہے تجھے کیوں تِرے جلوؤں کا ڈھلتا آفتاب



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


ناخدائی سے نکالا آپ نے چشمۂ مغرب سے ڈوبا آفتاب


ذَرَّہ کی تابش ہے ان کی راہ میں یا ہوا ہے گر کے ٹھنڈا آفتاب


گرمیوں پر ہے وہ حسن بے زَوال ڈھونڈتا پھرتا ہے سایہ آفتاب


ان کے دَر کے ذَرَّہ سے کہتا ہے مہر ہے تمہارے دَر کا ذَرَّہ آفتاب


شامِ طیبہ کی تجلی دیکھ کر ہو تری تابش کا تڑکا آفتاب


رُوئے مولیٰ سے اگر اُٹھتا نقاب چرخ کھا کر غش میں گرتا آفتاب


کہہ رہی ہے صبحِ مولد کی ضیا آج اندھیرے سے ہے نکلا آفتاب


وہ اگر دیں نکہت و طلعت کی بھیک ذَرَّہ ذَرَّہ ہو مہکتا آفتاب


تلوے اور تلوے کے جلوے پر نثار پیارا پیارا نور پیارا آفتاب


اے خدا ہم ذَرّوں کے بھی دن پھریں جلوہ فرما ہو ہمارا آفتاب


ان کے ذَرَّہ کے نہ سر چڑھ حشر میں دیکھ اب بھی ہے سویرا آفتاب


جس سے گزرے اے حسنؔ وہ مہر حسن اُس گلی کا ہو اندھیرا آفتاب

Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah