We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Jitna Mere Khuda KoNot Verified

Hassan Raza Khan Barelvi

جتنا مِرے خدا کو ہے میرا نبی عزیز کونین میں کسی کو نہ ہوگا کوئی عزیز


خاکِ مَدینہ پر مجھے اللہ موت دے وہ مردہ دل ہے جس کو نہ ہو زندگی عزیز


کیوں جائیں ہم کہیں کہ غنی تم نے کر دیا اب تو یہ گھر پسند یہ در یہ گلی عزیز


جو کچھ تری رضا ہے خدا کی وہی خوشی جو کچھ تری خوشی ہے خدا کو وہی عزیز



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


گو ہم نمک حرام نکمے غلام ہیں قربان پھر بھی رکھتی ہے رحمت تری عزیز


شانِ کرم کو اچھے برے سے غرض نہیں اس کو سبھی پسند ہیں اس کو سبھی عزیز


منگتا کا ہاتھ اٹھا تو مدینہ ہی کی طرف تیرا ہی دَر پسند تری ہی گلی عزیز


اس دَر کی خاک پر مجھے مرنا پسند ہے تخت شہی پہ کس کو نہیں زندگی عزیز


کونین دے دیے ہیں تِرے اختیار میں اللہ کو بھی کتنی ہے خاطر تری عزیز


محشر میں دو جہاں کو خدا کی خوشی کی چاہ میرے حضور کی ہے خدا کو خوشی عزیز


قرآن کھا رہا ہے اسی خاک کی قسم ہم کون ہیں خدا کو ہے تیری گلی عزیز


طیبہ کی خاک ہو کہ حیاتِ اَبد ملے اے جاں بلب تجھے ہے اگر زندگی عزیز


سنگ ستم کے بعد دُعائے فلاح کی بندے تو بندے ہیں تمہیں ہیں مدعی عزیز


دِل سے ذرا یہ کہہ دے کہ اُن کا غلام ہوں ہر دشمن خدا ہو خدا کو ابھی عزیز


طیبہ کے ہوتے خلد بریں کیا کروں حسنؔ مجھ کو یہی پسند ہے مجھ کو یہی عزیز

Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah