Qarz Sunat o Quran

قرض سنت و قرآں کا نادہندہ ہوں معاف کر دیجئے آقا شرمندہ ہوں



آنسو درود بھیجیں سانسیں پڑھیں سلام کتنی قیمتی آب و ہوا میں زندہ ہوں



میرا مستقبل ہے میرے ماضی میں صدیوں قبل کی آوازِ آئندہ ہوں



جا بیٹھوں اکثر ان کی دیواروں پر شہرِ ہجرِ نبی ؐ کا ایک پرندہ ہوں



لفظوں سے تعمیر کروں میں نعت محل شاعر کیا ہوں ادنیٰ سا کارندہ ہوں



منکر نکیر میرا استقبال کرو خیر البشر کے قدموں کا باشندہ ہوں




Get it on Google Play



دھو گئی سارے رنج مظفر ایک نظر اندھیاروں کی بھیڑ میں بھی تابندہ ہوں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah