We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Martaba Mujh Ko

Muzaffar Warsi

مرتبہ مجھ کو فنا فی العشق درکار ہے اپنے آئینے میں عکس مصطفیٰ درکار ہے


جیسا وہ فیاض ویسی تہی دامانی مِری مجھ بھکاری کو شہ ارض و سما درکار ہے


لوٹ جا عہد نبی کی سمت رفتار جہاں پھر مِری پسماندگی کو ارتقا درکار ہے



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


میں نے اپنی جستجو میں کتنی صدیاں کاٹ دیں میرے مولا مجھ کو اپنا ہی پتہ درکار ہے


قیمتی پوشاک میں بھی ہے برہنہ زندگی روشنی کو تیرے سائے کی قبا درکار ہے


صرف تجھ پر خرچ کرنا چاہتا ہوں زندگی ایک شب میں عمر بھر کا رت جگا درکار ہے


لے بھی لے اب ا پنی رحمت کی پناہوں میں اسے امت بیمار کو دارالشفا درکار ہے


زینہ خوشنودی حق ہیں تِرے نقش قدم پہلے وہ تیرا بنے جس کو خدا درکار ہے


ایک پل بھی ہو بہت تجھ تک پہنچنے کے لیے طے نہ جو کرنا پڑے وہ راستہ درکار ہے


بتلائے حبس دوری ہے مظفر وارثی شاہِ بطحا اس کو بطحا کی ہوا درکار ہے

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah