Qalam Se Loh Se Bhi Qabal

قلم سے لوح سے بھی قبل ، دن سے رات سے پہلے نبیؐ کا نور تھا موجود، موجودات سے پہلے



میں اپنی سمت بھی اب اُس طرف سے ہو کر آتا ہوں محمدؐ کی گلی پڑتی ہے کوئے ذات سے پہلے



کھُلا کرتی ہیں نامعلوم سے معلوم کی راہیں خدا کی نفی کرتی ہے زباں اثبات سے پہلے




Get it on Google Play



اُنہی کا ہر عمل ہر بات بہبودِ بشر ٹھہری نہ تھا منشور ایسا خطبہء عرفات سے پہلے



تلاوت دیدہء آدم نے کی اسم محمدؐ کی ستونِ عرش پر کندہ تھا التّحیات سے پہلے



وہی تھے صرف جو تلوار لےکر غار سے نکلے نبیؐ کوئی نہ صف آراء ہوا، غزوات سے پہلے



مظفر بیٹیوں کو باپ زندہ گاڑ دیتے تھے بہت جاہل تھی دنیا انکی تعلیمات سے پہلے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah