We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Qafla Sue Madina Aa Raha Hai

Muhammad Ilyas Atar Qadri

قافلہ سوئے مدینہ آرہا ہے ہو کرم سوزشِ سینہ عطا ہو یانبی دو چشم نم


قافلہ اب چل مدینہ کا چلا سوئے حرم یا رسولَ اللہ! سب پر کیجئے چشم کرم


قافلے میں ’’چل مدینہ‘‘ کے ہیں جتنے بھی شریک سب پہ ہو رَحمت خدا کی مصطفی کا ہو کرم


شاہِ والا! میں گنہگاروں کا بھی سردار ہوں تم شہِ ابرار ہو یا سید عرب و عجم


فضل رب سے آپ تو ہر چیز کے مختار ہیں عرشِ اعظم آپ کا ہے، آپ کے لوح و قلم


یانبی! مجھ کو بنادو تم مدینے کا فقیر میں نہیں، ہرگز نہیں ہوں طالب جاہ و حشم



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


یانبی! ہم کو شفاعت کی عطا خیرات ہو عاصیوں کا آپ کے ہاتھوں میں ہے آقا بھرم


گنبد خضرا کو چومے جس گھڑی میری نظر کاش! اُسی دم دیکھ لوں میں جلوۂ شاہِ اُمم


دم لبوں پر آگیا عطارؔ کا یامصطفی ہو کرم شاہِ حرم! نکلے ترے جلووں میں دم

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah