We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Qabool Banda e Dar Ka

Jamil ur Rehman Qadri

قبول بندۂ دَر کا سلام کرلینا سگانِ طیبہ میں تحریر نام کرلینا


مرے گناہوں کے دفتر کھلیں جو پیشِ خدا حضور اس گھڑی تم لطفِ تام کرلینا


جو چاہتے ہو کہ ہو سرد آتشِ دوزخ دلوں پہ نقش محمد کا نام کرلینا


مِلا ہے خوب ہی نسخہ گناہگاروں کو تمہارے نام سے دوزخ حرام کرلینا


تمہارے حسن میں رکھ کر کشش کہا حق نے کہ دشمنوں کو دکھا کر غلام کرلینا


یہ ہے حضور کا ہی مرتبہ شبِ معراج بغیر واسطہ رب سے کلام کرلینا


حبیب عرش سے بھی پار جا کے رب سے ملے کلیم کو تھا مُیَسَّر کلام کرلینا



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


خدا نے کہ دیا محبوب سے کہ محشر میں گناہگاروں کا تم اِنتظام کرلینا


ہے َنزْع و قبر و قیامت کا خوف اگر تم کو تو وِردِ نامِ نبی صبح و شام کرلینا


مدینے جاتے ہیں زائر تو اُن سے کہتا ہوں مری طرف سے بھی عرض اِک سلام کرلینا


جمیلِؔ قادری اُٹھو جو عزمِ طیبہ ہے چلو یہ ُعمْر وَہیں پر تمام کرلینا

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah