Pursaan Amal Paish Khuda

پُرسان عمل پیشِ خدا کوئی نہ ہوگا اس رحمت عالم کے سوا کوئی نہ ہوگا



فردوس بریں تک جو مری قبر نہ کھودی اے گورکنو مجھ سے برا کوئی نہ ہوگا



اللہ کو بھی اُن کے توسّل سے پکاروں اُن جیسا مددگار دعا کوئی نہ ہوگا




Get it on Google Play



جاؤں گا سرحشر درودوں میں لپٹ کر اُس دھوپ میں ہمدرد مرا کوئی نہ ہوگا



دل پیش کروں گا میں شہ ِ کون و مکاں کو جنت میں اگر غارِ حرا کوئی نہ ہوگا



یہ رہگزرِ عشقِ محمدؐ ہے مظفر اس راہ پہ چلنے سے تھکا کوئی نہ ہوگا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah