Parhte Hain Kon o Makaan

پڑھتے ہیں کون و مکاں آپ کا کلمہ تنہا شہ لولاک ﷺکا رتبہ بھی ہے کتنا تنہا



ایک سے دو ہوں تو توحید کہاں رہتی ہے حق کی یکتائی ہے سرکار ﷺکا ہونا تنہا



تشنہ رہ جاتی ہیں خود پڑھ کے کتابیں جس کو تم ہو قدرت کا مکمل وہ صحیفہ تنہا



کیسے کیسے نہیں دنیا میں ممالک لیکن مرکز و محور عالم ہے مدینہ تنہا



پردہ جبریل کی آنکھوں سے بھی اس وقت اٹھا گۓ سدرہ سے پرے جب شہ اسریٰ تنہا




Get it on Google Play



نور حق کا کوئی رشتہ ہی نہیں ساۓ سے صرف لوگوں کے دماغوں میں ہے سایہ تنہا



شوق جتنا شہ طیبہ کا خیال آتا ہے آپ اپنے سے ہوا جاتا ہوں اتنا تنہا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah