Noor Hi Noor Hai Dekho

نور ہی نور ہے، دیکھو تو انسان لگے پڑھنے لگ جاؤ جو اس کو تو وہ قرآن لگے




Get it on Google Play



اُسکی ہر بات ہے احکامِ الہٰی کی طرح کرو ایمان کی تشریح تو ایمان لگے



اس کو چاہا اُسے سوچا اُسے سمجھا ہے بہت عدل ہی عدل ہے احسان ہی احسان لگے



اُس کے ہاتھوں کے نشاں ڈھونڈھنا پتواروں پر خود بخود ناؤ کنارے پہ اگر آن لگے



ہم کو آتی ہے ہر اک پھول سے اسکی خوشبو زندگی اس کے خیالات کا گلدان لگے



اسکی آوازِ قدم پر ہوئی دنیا تعمیر وہ کہیں غار حرا اور کہیں فاران لگے



رائے کیا اپنے ہی بارے میں مظفر دے گا لوگ کہتے ہیں کہ اس دور کا حسّان لگے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah